پاکستان کیخلاف ٹیسٹ سیریز میں بال ٹیمپرنگ کی تجویز دینے والے آسٹریلوی کھلاڑی کا نام سامنے آگیا

آسٹریلوی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ آسٹریلوی اسپنر نیتھن لیون نے پاکستان کے خلاف ٹیسٹ میں بال ٹیمپرنگ کی تجویز دی تھی۔

آسٹریلوی میڈیا کے مطابق بال ٹیمپرنگ کے لیے منٹس استعمال کرنے کی تجویز دینے والے کھلاڑی نیتھن لیون تھے۔

 

میڈیا رپورٹ کے مطابق 2018 میں پاکستان کے خلاف دبئی ٹیسٹ میں نیتھن لیون نے مبینہ طور پر منٹس کے استعمال کی بات کی تھی۔

 

آسٹریلوی میڈیا کی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ نیتھن لیون نے پوچھا تھا کہ منٹس کس کے پاس ہیں اور گیند کون تیار کرے گا، نیتھن لیون کی تجویز پر ایک نئے ساتھی کھلاڑی نے سخت اعتراض کیا تھا۔

 

میڈیا رپورٹ کے مطابق سابق کپتان ٹم پین اور کوچ جسٹن لینگر نے مبینہ طور پر منٹس کے استعمال کی کوشش روک دی تھی۔

 

حال ہی میں ایک آسٹریلوی میڈیا نے ایک تحقیقاتی رپورٹ کے حوالے سے بال ٹیمپرنگ کی تجویز کا انکشاف کیا تھا۔

 

دوسری جانب آسٹریلوی میڈیا کا کہنا ہے کہ نیتھن لیون کو نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے لیے آسٹریلوی ٹیم سے ڈراپ کیے جانے کا امکان ہے۔

 

نیتھن لیون کو نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ سے باہر رکھنے کی وجہ حالیہ کارکردگی بتائی گئی ہے۔

 

آسٹریلوی میڈیا کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ تنازع اور ٹیم سے ڈراپ کا آپس میں کوئی تعلق نہیں ہے، نئے تنازع کے حوالے سے نیتھن لیون کے مینیجر سے رابطہ کیا گیا ہے۔

 

یاد رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلا گیا دبئی ٹیسٹ ہار جیت کا فیصلہ ہوئے بغیر ختم ہو گیا تھا۔

 

پاکستان نے پہلی اننگز میں 482 رنز بنائے جبکہ دوسری اننگز 181 رنز 6 کھلاڑی آؤٹ پر ڈکلئیر کر دی تھی۔ آسٹریلیا نے پہلی اننگز میں 202 رنز اور دوسری اننگز میں 8 وکٹوں کے نقصان

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

https://www.googletagmanager.com/gtag/js?id=G-HFZSG9BN9P