آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں ہم نے میچز جیتنے کے مواقع ضائع کیے، شاہد آفریدی – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں ہم نے میچز جیتنے کے مواقع ضائع کیے، شاہد آفریدی

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں میچز جیتنے کا موقع ملا مگر ہم نے مواقع ضائع کیے، جتنے تجربے کرنے ہیں ابھی سے فائنل کرلیں، ورلڈ کپ سَر پر ہے۔

شاہد آفریدی نے کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آسٹریلیا کے ٹیسٹ میچز اور نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی میچز ہمیں جیتنے چاہیے تھے، ٹیم یونٹ نظر نہیں آرہا۔

سابق کپتان نے کہا کہ مینجمنٹ کی طرف کہا جارہا ہے کہ ابھی وہ تجربے کررہے ہیں، جو بھی کرنا ہے سب چیزیں جلدی طے کرلیں کیونکہ ورلڈکپ بھی آنے والا ہے، بہت سے کھلاڑیوں کا امتحان ہوگا اور کئی سینئر کھلاڑیوں پر ذمہ داریاں ہوں گی۔

انہوں نے کہا کہ اعظم خان ہو یا صائم ایوب، قومی ٹیم میں ٹیلنٹ موجود ہے، قومی ٹیم کو کب آرام دینا ہے اور کب ٹیم میں شامل کرنا ہے اس کا پورا پلان سلیکشن کمیٹی کے پاس موجود ہونا چاہیے، ایسا نہ ہو کہ بابر، رضوان اور شاہین کو آرام دے دیں اور پیچھے کوئی مضبوط کھلاڑی ٹیم میں موجود نہ ہو۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.