بھارتی کرکٹر سرفراز خان کو ٹیم میں شمولیت کا گرین سگنل مل گیا

بھارتی کرکٹر سرفراز خان کو بلآخر قومی اسکواڈ میں شامل کرلیا گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سرفراز خان گزشتہ 2 سال سے ڈومیسٹک کرکٹ میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں اور اب ان کو بھارتی کرکٹ ٹیم کے اسکواڈ میں شامل کرنے پر مداحوں نے خوشی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سرفراز خان کو انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کے لیے اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق رویندرا جڈیجا اور کے ایل راہول کی انجری کی وجہ سے انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں شرکت مشکوک ہے۔

واضح رہے کہ انگلینڈ نے پہلے ٹیسٹ میچ میں بھارت کو 28 رنز سے شکست دی تھی جبکہ دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا میچ 2 فروری سے شروع ہوگا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

https://www.googletagmanager.com/gtag/js?id=G-HFZSG9BN9P