پی پی پی کے سوا دیگرجماعتیں اشرافیہ کی نمائندگی کرتی ہیں، بلاول بھٹو

پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے انتخابی مہم میں شریک دیگر جماعتوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی پی پی کے علاوہ دیگر جماعتیں اشرافیہ کی نمائندگی کرتی ہیں۔

ڈیرہ اسمٰعیل خان میں انتخابی جلسے سے خطاب میں چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ آج مجھے بہت خوشی محسوس ہو رہی ہے کہ میں ایک بار پھر ڈی ائی خان میں موجود ہوں، یہاں کے عوام جس جوش اور جذبے سے ہمارا استقبال کرتے ہیں اس پر ہم آپ کے شکر گزار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میرا اور ڈیرہ اسمٰعیل خان کے عوام کا رشتہ تین نسلوں سے چلتا آرہا ہے، بھٹو شہید اور بینظیر بھٹو شہید نے بھی یہاں سے الیکشن لڑا تھا، آج ایک بار پھر میں ڈیرہ کی سرزمین پر اپنی وفادار بہنوں اور بھائیوں کے ساتھ کھڑا ہوں۔

 

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ میں انتخابات کے سلسلے میں آپ کے پاس آیا ہوں، جو ٹھنڈ اور برف باری کی وجہ سے الیکشن لڑنا نہیں چاہتے تھے ان کا کیا بنے گا، 8 فروری کو تیروں کی بارش ہوگی۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

https://www.googletagmanager.com/gtag/js?id=G-HFZSG9BN9P