واٹس ایپ کا دیگر ایپ سے براہ راست پیغام وصول کرنے پر کام جاری – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

واٹس ایپ کا دیگر ایپ سے براہ راست پیغام وصول کرنے پر کام جاری

ٹیکنالوجی کمپنی میٹا اپنی ذیلی ایپلی کیشن واٹس ایپ میں صارفین کے لیے دیگر پیغام رساں ایپس سے براہ راست پیغامات موصول کرنے کے فیچر پر کام کر رہی ہے۔

واٹس ایپ بِیٹا انفو کی جانب سے شائع کی جانے والی ایک پوسٹ کے مطابق یہ فیچر حال ہی میں واٹس ایپ کے آئی او ایس بِیٹا ورژن میں آزمائش کے لیے پیش کیا گیا ہے۔

واٹس ایپ بِیٹا نے ٹویٹر ایکس پر شیئر کی گئی ایک پوسٹ میں تصویر شائع کی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ چیٹ ٹیب میں ایک نیا خانہ شامل کیا گیا ہے جو ثالث فریق سے موصول ہونے والے پیغامات کے لیے مختص ہے اور اس میں واٹس ایپ کے باہر سے آنے والی تمام چیٹس جمع ہوں گی۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.