ایپل کا آئی فون میں ایپس کے متعلق تبدیلی متعارف کرانے کا فیصلہ – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

ایپل کا آئی فون میں ایپس کے متعلق تبدیلی متعارف کرانے کا فیصلہ

ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اعلان کیا ہے کہ کمپنی اپنے اور اپنی ایپس کے طریقہ کار میں کچھ بنیادی تبدیلیاں متعارف کرانے جارہی ہے۔

کمپنی کی جانب سے کیے جانے والے اعلان کے مطابق اس تبدیلی کے بعد ایسا پہلی بار ہوگا کہ آئی فون صارفین دیگر ذرائع سے ایپس کو ڈاؤن لوڈ کر سکیں گے۔

ایپل کا یہ اعلان آئی او ایس (آئی فون کا آپریٹنگ سافٹ ویئر) میں لائی جانے والی بڑی تبدیلی کی نشان دہی کرتا ہے۔

 

نئی تبدیلی کا مطلب ہے کہ آئی فون صارفین ایپل کی حریف کمپنیوں کی ماکیٹ پلیس کو ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں جن سے انہیں ان ایپس تک رسائی حاصل ہوگی جو ایپل اسٹور پر موجود نہیں ہوں گی اور سروسز کی ادائیگیوں کے لیے انہیں ان مارکیٹ پلیس کے ادائیگیوں کا نظام استعمال کرنا ہوگا کیوں کہ ایپل کا ان پر کوئی کنٹرول نہیں ہوگا۔

تبدیلی متعارف کرائے جانے کے علاوہ آئی فون صارفین ایکس باکس کلاؤڈ گیمنگ جیسی اسٹریمنگ سروسز کو بھی ڈاؤن لوڈ کر سکیں گے، جن پر اس سے قبل پابندی عائد تھی۔

تبدیلی کے بعد زیادہ تر نئے قواعد کا اطلاق صرف یورپی یونین ممالک میں ہوگا جبکہ گیمز میں لائی جانے والی تبدیلیوں کا اطلاق عالمی سطح پر ہوگا۔

واضح رہے ایپل کی جانب سے یہ تبدیلیاں یورپی یونین کے ڈیجیٹل مارکیٹس ایکٹ کے دباؤ میں لائی جارہی ہیں۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.