فیس بک اور انسٹاگرام پر نابالغ افراد کے تحفظ کے فیچرز متعارف

دنیا کی سب سے بڑی سوشل ویب سائٹ فیس بک اور سوشل شیئرنگ ایپلی کیشن انسٹاگرام پر نابالغ افراد کے تحفظ کے متعدد فیچرز پیش کردیے گئے۔

اب کوئی بھی انجان شخص کسی بھی 16 اور 18 سال سے کم عمر بچے کو میسیج نہیں بھیج پائے گا۔

بیان کے مطابق اس سے قبل مذکورہ فیچر کے تحت 19 سال سے کم عمر افراد کو میسیجز نہیں بھیجے جا سکتے تھے لیکن اب اس میں مزید تبدیلی کرکے اسے 16 اور 18 سال کی عمر تک محدود کردیا گیا۔

 

دنیا کے متعدد ممالک میں 16 سال کے افراد کو بچوں میں شمار کیا جاتا ہے جب کہ پاکستان سمیت درجنوں ممالک میں نابالغ افراد کی قانونی عمر 18 برس ہے، اس لیے فیس بک اور انسٹاگرام نے بھی اس میں تبدیلی کردی۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

https://www.googletagmanager.com/gtag/js?id=G-HFZSG9BN9P