پاکستان کو آئندہ چند سالوں تک آئی ایم ایف کی ضرورت ہوگی، فچ

بین الاقوامی کریڈٹ ریٹنگ ایجنسی ’فچ‘ کا کہنا ہے کہ پاکستان کو آئندہ چند سالوں تک آئی ایم ایف پروگرام کی ضرورت ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق فچ کی جانب سے ایشیائی معیشت سے متعلق رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ آئی ایم ایف پروگرام کی وجہ سے پاکستان کی معیشت میں استحکام آیا ہے، آئی ایم ایف پروگرام میں رہنے سے پاکستان کی ریٹنگ مزید بہتر ہوسکتی ہے۔

رپورٹ میں کہاگ یا ہے کہ آئی ایم ایف سے قرض پروگرام کے بعد پاکستان کی ریٹنگ بہترکی گئی تھی۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

https://www.googletagmanager.com/gtag/js?id=G-HFZSG9BN9P