ہزاروں سال سے گمشدہ شہر ایمازون کے جنگل میں دریافت – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

ہزاروں سال سے گمشدہ شہر ایمازون کے جنگل میں دریافت

ماہرینِ آثارِ قدیمہ نے ایمازون جنگل کے گھنے اور سرسبز درختوں میں ہزاروں سال سے چھپا ہوا ہے شہر دریافت کر لیا۔

جنوبی امریکی ملک ایکواڈور میں 2 دہائی قبل زمین میں دبی سڑکیں اور مٹی کے ٹیلے دریافت ہوئے جو ماہرینِ آثار قدیمہ کے لیے ناقابلِ یقین دریافت تھی۔

اب حال ہی میں’جرنل سائنس‘ میں شائع ہونے والی ایک تحقیق کے مطابق اس حوالے سے ماہرینِ آثارِ قدیمہ اسٹیفن روسٹین اور دیگر ماہرین نے لیزر سنسر ٹیکنالوجی کی مدد سے ایک نقشہ تیار کیا ہے۔

اس نقشے سے معلوم ہوتا ہے کہ وہاں کسی زمانے میں گنجان بستیاں اور سڑکیں موجود تھیں جو کوہ انڈیز کے دامن تک پھیلی ہوئی تھیں۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.