دانیال عزیز اندرونی طور پر پی ٹی آئی کی ٹکٹ کی دوڑ میں تھے: احسن اقبال – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

دانیال عزیز اندرونی طور پر پی ٹی آئی کی ٹکٹ کی دوڑ میں تھے: احسن اقبال

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما احسن اقبال نے دعویٰ کیا ہے کہ دانیال عزیز کو 2013ء میں ن لیگ کا ٹکٹ میری گارنٹی پر ملا تھا۔

شکر گڑھ میں تقریب سے خطاب میں احسن اقبال نے کہا کہ 2013ء میں پارٹی قیادت دانیال عزیز کو ٹکٹ دینے کے حق میں نہیں تھی۔

انہوں نے کہا کہ میں نے پارٹی قیادت کے سامنے دانیا ل عزیز کےلیے 20 منٹ تک دلائل دیے اور اُن کی وفاداری کی گارنٹی بھی دی۔

ن لیگی رہنما نے مزید کہا کہ دانیال عزیز کے حادثے کے بعد ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر (ڈی ایچ کیو) اسپتال میں سارے ڈاکٹروں کو اسٹینڈ بائی کیا۔

اُن کا کہنا تھا کہ مہنگائی تو تحریک انصاف کے آئی ایم ایف پروگرام نے کی لیکن دانیال عزیز نے اس کا الزام ن لیگ پر لگایا اور مجھے ذمہ دار قرار دیا۔

احسن اقبال نے یہ بھی کہا کہ دانیال عزیز نے پی ٹی آئی کو خوش کرنے کےلیے ہمارے خلاف پریس کانفرنس کی، وہ اندرونی طور پر بلے کے نشان کےلیے دوڑ رہے تھے۔

انہوں نے کہا کہ دانیال عزیز نے پی ٹی آئی کے چکر میں ٹکٹ کےلیے درخواست تک نہ دی تھی جب انہیں دوسری طرف سے گھاس نہیں ڈالی گئی تو آخری روز ٹکٹ لینے پہنچ گئے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.