نیوزی لینڈ کے خلاف 5 میچوں پر مشتمل ٹی20 سیریز کیلئے قومی ٹیم کے ممکنہ بیٹنگ آرڈر کی تفصیلات سامنے آگئیں۔
آکلینڈ میں ٹریننگ سیشن کے دوران جارح مزاج اوپنر صائم ایوب اور وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے نئی گیند کے ساتھ پریکٹس کی، جس سے تاثر مل رہا ہے کہ سیریز کے دوران دونوں کرکٹرز ہی بیٹگ کا آغاز کریں گے۔
اس سے قبل سابق کپتان بابراعظم اور محمد رضوان ٹی20 فارمیٹ میں اننگز کا آغاز کررہے تھے۔