ایلون مسک نے ایکس پر اپنا عہدہ اور مقام تبدیل کردیا – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

ایلون مسک نے ایکس پر اپنا عہدہ اور مقام تبدیل کردیا

اسپیس ایکس اور ٹیسلا کے بانی ایلون مسک نے جب سے مائیکروبلاگنگ پلیٹ فارم ٹوئٹر کی ملکیت حاصل کی ہے تب سے شہہ سرخیوں کا حصہ ہیں۔

کبھی ٹوئٹر کا نام تبدیل کرکے ایکس رکھنے کے لیے تو کبھی 8 ڈالرز کی سبسکرپشن کے لیے، انہوں نے تصدیق شدہ اکاؤنٹس کے لیے مختلف بلو، گولڈ اور سلور ٹک بھی متعارف کروائے ہیں۔

مذکورہ بالا تبدیلوں کے بعد اب حال ہی میں ایکس کے سربراہ ایلون مسک نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم کے بائیو میں اپنا عہدہ اور لوکیشن ہی تبدیل کردیا۔

اس کا اعلان انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر پوسٹ شیئر کرکے کیا۔

ایلون مسک کے مطابق اب وہ ایکس کے ’CTO‘ یعنی ’چیف ٹرول آفیسر‘ ہیں اور ان کی لوکیشن ’ٹرولہئیم‘ (Trollheim) ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.