اسرائیلی فوج کو غزہ جنگ کی ’بھاری قیمت‘ چکانا پڑی رہی ہے: نیتن یاہو

سرائیل کے وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے کہا ہے کہ غزہ کی جنگ کی ’بہت بھاری قیمت‘ ادا کرنا پڑ رہی ہے۔
خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم نے یہ بات اتوار کو اس وقت کہی جب حماس کے ساتھ لڑائی میں مارے جانے والے اسرائیلی فوجیوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔
اسرائیلی فوج کی جانب سے جمعے کے بعد سے فلسطینی علاقے میں 14 فوجیوں کی ہلاکت کے اعلان کے بعد اسرائیلی وزیراعظم نے کہا کہ ’غزہ میں لڑائی کے ایک انتہائی مشکل دن کے بعد یہ ایک مشکل صبح ہے۔‘
You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

https://www.googletagmanager.com/gtag/js?id=G-HFZSG9BN9P