کوئٹہ (سٹی رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی کی مرکزی رہنماءشعبہ خواتین کی صدر فریال تالپور نے کہا ہے کہ بلوچستان میں پیپلز پارٹی حکومت بنائے گی اور پارٹی مضبوط امیدواروں کو ٹکٹ جاری کرے گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز بلوچستان کے پارلیمانی بورڈ کے اجلاس کی صدارت کے دوران عہدیداروں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر چیف آف جھالاوان سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب ثنائ اللہ زہری، روزی خان کاکڑ، سردار سربلند خان جوگیزئی، سردار نور احمد بنگلزئی، حاجی ملک شاہ گورگیج، میر صادق عمرانی، حاجی علی مدد جتک، صابر علی بلوچ، جنرل (ر) عبدالقادر بلوچ، ظہور احمد بلیدی، میر باز محمد کھیتران، غزالہ گولہ، آغا شکیل درانی، علی حسن زہری سمیت دیگر بھی شریک تھے۔ اجلاس میں بلوچستان کے حلقہ قومی اور صوبائی اسمبلی کے حلقوں کے امیدواروں کے ناموں پر تفصیلی مشاورت کی گئی سردار نور احمد بنگلزئی نے بتایا کہ اجلاس میں بلوچستان کے معروضی حالات اور پارٹی کی جانب سے ٹکٹ کے حصول کے لئے دی جانے والی درخواستوں پر تفصیلاً گفت و شنید ہوئی اور مختلف فیصلے کئے گے فریال تالپور کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی 8 فروری کو 2024ئ کو ہونے والے انتخابات میں اپنے مضبوط امیدواروں کو میدان میں اتارے گی تاکہ عوام کے ووٹوں سے کامیابی حاصل کرکے حقیقی نمائندوں کو ایوان میں بھیج کر بلوچستان کے مسائل کے حل کو یقینی بنایا جاسکے۔
You might also like