بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے وکیل لطیف کھوسہ کا کہنا ہے کہ اوپن ٹرائل کے نام پر صرف من پسند افراد کو اندر جانے کی اجازت دی گئی، فیملی کے لوگوں کو بھی سماعت کے دوران آواز نہیں آتی۔
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے لطیف کھوسہ نے کہا کہ مخصوص لسٹ سے اسکریننگ کی جاتی ہے، نیشنل اور انٹرنیشنل میڈیا کے لوگوں کو اندر جانے کی اجازت نہیں دی گئی۔
لطیف کھوسہ نے کہا کہ انٹرنیشنل میڈیا کے 4 لوگوں کے نام دیے لیکن کسی کو بھی اندر نہیں جانے دیا گیا، فرد جرم عائد ہونے سے قبل کسی کو بھی مجرم نہیں کہا جاتا، سپریم کورٹ نے کہا ہے پہلے طے کیا جائے کہ وہ مجرم ہے بھی یا نہیں۔