اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی، انڈیکس میں 1347 پوائنٹس کی کمی – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی، انڈیکس میں 1347 پوائنٹس کی کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ابتدائی ٹریڈنگ کے دوران زبردست تیزی کے رجحان کے بعد دوپہر میں شدید مندی دیکھی گئی، بینچ مارک کے ایس ای-100 انڈیکس 1347 پوائنٹس کمی کے بعد 65 ہزار 79 کی سطح پر آگیا۔

کے ایس ای ویب سائٹ کے مطابق صبح تقریباً 9 بج کر 40 منٹ پر کے ایس ای-100 انڈیکس 561.61 پوائنٹس یا 0.85 فیصد اضافے کے بعد 66 ہزار 988 کی بُلند ترین سطح پر پہنچ گیا تھا۔

تاہم اضافے کا یہ رجحان برقرار نہ رہ سکا اور دوپہر 2 بج کر 50 منٹ پر انڈیکس 1347 پوائنٹس یا 2.03 فیصد کمی کے بعد 65 ہزار 79 پوائنٹس کی سطح تک آگیا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.