بھارت میں لڑکی سے دوستی کرنے کے پاداش میں اس کے گھر والوں نے لڑکے کی والدہ کو برہنہ کرکے گھمایا اور پھر کھمبے سے باندھ دیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست کرناٹکا میں مشتعل افراد نے ایک گھر پر دھاوا بول کر خاتون کو تشدد کا نشانہ بنایا جس کے دوران ان کے کپڑے پھٹ گئے اور وہ برہنہ ہوگئیں۔
خاتون کو اسی حالت میں گلی گلی گھمایا گیا اور پھر ایک پول سے باندھ کر بھی تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ یہ واقعہ ایک لڑکے کے اپنے محلے کی لڑکی سے تعلقات رکھنے کے باعث پیش آیا۔