دنیا کی سب سے بڑی انسٹنٹ میسیجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ کے مقبول فیچر چینلز پر دوسروں کی جانب سے ملنے والے پیغامات کو بھی چینلز میں شیئر کرنے کا فیچر پیش کیے جانے کا امکان ہے۔
واٹس ایپ نے ستمبر 2023 میں چینلز کو متعارف کرایا تھا اور پاکستانی صارفین کو بھی چینلز کے فیچر تک اکتوبر میں رسائی دی گئی تھی۔
چینل فیچر فیس بک پیج کی طرح کا ایک اکاؤنٹ ہے، جہاں کوئی بھی شخصیت یا ادارہ اپنے مواد یا تشہیر کا مواد واٹس ایپ میسیج کرسکتا ہے۔
مذکورہ فیچر کی سب سے اہم بات یہ ہے کہ چینل کو صارفین کی جانب سے فالو بھی کیا جاسکتا ہے، تاہم صارف کا فون نمبر یا نام چینل چیٹ میں ظاہر نہیں ہوتا۔
نہ ہی کوئی صارف چینل میں میسیج کا ریپلائی کر سکتا ہے، البتہ صارفین کو یہ سہولت دی گئی ہے کہ وہ چینل کے میسیج کو فارورڈ کر سکے گا۔