سائنس دانوں نے ایک ایسا طریقہ کار وضع کیا ہے جس کو استعمال کرتے ہوئے شمسی پاور اسٹیشن سے دگنی مقدار میں توانائی حاصل کی جاسکے گی۔
جرنل انرجی رپورٹس میں شائع ہونے والی ایک تحقیق میں سولر ٹاور پاور پلانٹ نامی ایک نظام کا خیال پیش کیا گیا ہے جو چمنی نما ٹاور پر مشتمل ہے اور اس کی بنیاد میں مکینکی ٹربائن نصب ہے۔
اب قطر اور اردن سے تعلق رکھنے والے سائنس دانوں نے بہتر اپ ڈرافٹ کے ساتھ ڈاؤن ڈرافٹ ٹیکنالوجی کو ملا کر بہتر نتائج حاصل کیے ہیں۔