غزہ میں اسرائیلی بمباری کے درمیان بغداد میں امریکی سفارتخانے پر راکٹ حملہ

عراق میں امریکی مشن نے کہا ہے کہ جمعے کو بغداد کے سخت سیکیورٹی والے گرین زون میں امریکی سفارت خانے پر راکٹ حملہ کیا گیا، یہ حماس کے 7 اکتوبر کے حملے کے بعد سے غزہ میں جاری اسرائیلی بمباری کے درمیان اس طرح کے حملوں کی تازہ ترین لہر ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی ’اے ایف پی‘ کے مطابق امریکی حکام کا کہنا تھا کہ بغداد سفارتخانے کے کمپلیکس اور یونین تھری کے نزدیک امریکا اور اتحادی افواج پر راکٹ حملہ کیا گیا جس میں کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا۔

اس حملے کی ذمہ داری فوری طور پر کسی گروپ نے قبول کرنے کا دعویٰ نہیں کیا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

https://www.googletagmanager.com/gtag/js?id=G-HFZSG9BN9P