پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شاداب خان سے آسٹریلوی ٹی ٹوئنٹی لیگ بگ بیش کی ٹیم ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز نے معاہدے کیلئے رابطہ کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق ایڈیلیڈ کی ٹیم شاداب خان کو اسکواڈ میں شامل کرنے کی خواہشمند ہے۔
ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز نے شاداب خان کو راشد خان کے متبادل کے طور پر لیگ کھیلنے کی پیشکش کی ہے۔
ذرائع کے مطابق شاداب خان نے تاحال ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز کی پیشکش قبول نہیں کی، قومی آل راؤنڈر نے آفر پر قریبی دستوں سے مشورہ کیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ شاداب خان بگ بیش لیگ پر ڈومیسٹک سیزن کو ترجیح دینے پر غور کر رہے ہیں۔