پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی ڈائریکٹر میڈیا عالیہ رشید نے کہا ہے کہ کرکٹ ٹیم کے کپتان کی تبدیلی سے متعلق ابھی کچھ کہنا قبل از وقت ہوگا۔
جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے عالیہ رشید کا کہنا تھا کہ ہوسکتا ہے کل ہمیں بابر اعظم سے خود کوئی فیصلہ سننے کو مل جائے۔
چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی ذکا اشرف کی سابق کھلاڑیوں سے ملاقات کے حوالے سے ترجمان پی سی بی کا کہنا تھا کہ کرکٹ میں میرٹ کو آگے لایا جائے گا۔ بورڈ سمجھتا ہے جس کا کام ہے اسی سے لیا جائے۔ کوشش کر رہے ہیں کہ بورڈ میں کرکٹرز زیادہ سے زیادہ آئیں۔
ان کا کہنا تھا کہ سسٹم چلانے کےلیے کرکٹرز سے بہتر رائے کوئی نہیں دے سکتا۔ چیئرمین مشاورت کر رہے ہیں کہ کس کھلاڑی کو کیا ذمہ داریاں دی جائیں گی۔