ہوسکتا ہے کپتانی سے متعلق بابر سے خود کوئی فیصلہ سننے کو مل جائے، عالیہ رشید – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

ہوسکتا ہے کپتانی سے متعلق بابر سے خود کوئی فیصلہ سننے کو مل جائے، عالیہ رشید

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی ڈائریکٹر میڈیا عالیہ رشید نے کہا ہے کہ کرکٹ ٹیم کے کپتان کی تبدیلی سے متعلق ابھی کچھ کہنا قبل از وقت ہوگا۔ 

جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے عالیہ رشید کا کہنا تھا کہ ہوسکتا ہے کل ہمیں بابر اعظم سے خود کوئی فیصلہ سننے کو مل جائے۔

چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی ذکا اشرف کی سابق کھلاڑیوں سے ملاقات کے حوالے سے ترجمان پی سی بی کا کہنا تھا کہ کرکٹ میں میرٹ کو آگے لایا جائے گا۔ بورڈ سمجھتا ہے جس کا کام ہے اسی سے لیا جائے۔ کوشش کر رہے ہیں کہ بورڈ میں کرکٹرز زیادہ سے زیادہ آئیں۔

ان کا کہنا تھا کہ سسٹم چلانے کےلیے کرکٹرز سے بہتر رائے کوئی نہیں دے سکتا۔ چیئرمین مشاورت کر رہے ہیں کہ کس کھلاڑی کو کیا ذمہ داریاں دی جائیں گی۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.