ہمارے ساتھ جو کچھ ہو رہا ہے اسکا ذمہ دار نیتن یاہو ہے، یرغمالی یہودی خاتون – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

ہمارے ساتھ جو کچھ ہو رہا ہے اسکا ذمہ دار نیتن یاہو ہے، یرغمالی یہودی خاتون

حماس کے ہاتھوں یرغمال  بنائی گئیں معمر خاتون اور بچے کا ایک ویڈیو پیغام وائرل ہوا ہے جس میں انھوں نے اپنے وزیراعظم نیتن یاہو سے غزہ پر بمباری بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ 

عرب میڈیا کے مطابق یہ ویڈیو فلسطینی تنظیم ’’تحریکِ اسلامی جہاد‘‘ کے عسکری ونگ القدس بریگیڈ نے ٹیلی گرام پر وائرل کی اور ویڈیو میں نظر آنے والی خاتون اور بچے کو مشروط طور پر رہا کرنے کا عندیہ بھی دیا۔

القدس بریگیڈ کے ترجمان نے کہا کہ معمر خاتون بیمار ہیں اس لیے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر انھیں اور ایک بچے کو رہا کرنے کو تیار ہیں لیکن اس کے بدلے میں اسرائیلی فوج کو سیکیورٹی کے حوالے سے ہماری شرائط کو پورا کرنا ہوگا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.