اقوام متحدہ کی خیرسگالی سفیر اور آسٹریلوی اداکارہ کا غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ

آسٹریلوی ادا کارہ اور اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے مہاجرین کی خیر سگالی سفیر کیٹ بلانشیٹ نے یورپی پارلیمنٹ سے خطاب میں کہا کہ انسانی ہمدردی کی بنیاد پر فوری طور پر غزہ میں جنگ بندی کی جائے۔ 

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یورپی پارلیمنٹ میں تقریر کرتے ہوئے کیٹ بلانشیٹ نے غزہ میں اسرائیل حماس جھڑپ کے دوران ہلاکتوں اور تباہی پر گہری تشویش اور دکھ کا اظہار کیا۔

اقوام متحدہ ہائی کمشنر برائے مہاجرین کی خیر سگالی سفیر کیٹ بلانشیٹ حماس سے اسرائیلی یرغمالیوں کی فوری رہائی کا بھی مطالبہ کیا اور یورپی ممالک پر زور دیا کہ غزہ میں فوری جنگ بندی کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More

https://www.googletagmanager.com/gtag/js?id=G-HFZSG9BN9P