پاک فوج کے دستوں کی سعودیہ روانگی، حرمین شریفین کے تحفظ کا عزم پاک فوج کے دستوں کی سعودیہ روانگی، حرمین شریفین کے تحفظ کا عزم
آئی ایس پی آر سے جاری بیان کے مطابق پاک فوج کے دستوں کی سعودیہ روانگی کے لیے الوداعی تقریب میں وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے تقریب میں بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی، اس موقع پر سعودی عرب کے سفیر ڈاکٹر راجح تامی البقامی، پاک فوج کے چیف آف جنرل سٹاف لیفٹیننٹ جنرل عمر احمد بخاری اور کمانڈر لاہور کور لیفٹیننٹ جنرل محمد عمر بشیربھی موجود تھے۔
بیان میں بتایا گیا کہ فوجی دستوں کی یہ تعیناتی مملکتِ سعودی عرب کی سلامتی، خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کے لیے پاکستان کے غیر متزلزل عزم کی عکاس ہے، جو دونوں برادر ممالک کے درمیان دیرینہ سٹریٹجک شراکت داری اور برادرانہ تعلقات پر مبنی ہے۔