فلپائن کے صوبہ پالاوان کے قریب مسافر فیری میں آگ لگنے سے کم از کم 35 افراد ہلاک اور 87 لاپتہ ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق فیری منیلا سے کورون جا رہی تھی۔ فیری میں مجموعی طور پر 134 افراد سوار تھے، جن میں 117 مسافر اور 17 عملے کے ارکان شامل تھے۔ کروزسفر بک کریں
اب تک 42 افراد کو بچایا گیا ہے۔ آگ لگنے کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہوسکی، جبکہ ریسکیو آپریشن جاری ہے۔
