حکومت کا نئے صوبوں کے معاملے پر قومی اسمبلی، سینیٹ میں بحث کرانے کا اعلان

وفاقی حکومت نے اکتوبر میں قومی اسمبلی و سینیٹ میں نئے صوبوں پر بحث کرانے کا اعلان کردیا۔

وفاقی وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ستمبر میں قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اجلاس نہیں ہورہے ہیں تاہم اکتوبر میں پارلیمان کے اجلاس ہورہے ہیں ان میں نئے صوبوں کے قیام پر بحث کرائی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ نئے صوبوں کی بحث کا اصل مقام پارلیمنٹ ہاؤس ہی ہے۔

وفاقی دارالحکومت کے حوالے سے ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا کہ اسلام آباد صوبہ نہیں بن رہا ہے بلکہ ایک نئے گورننس ماڈل اختیار کرنے جارہے ہیں۔

اسلام آباد کی 27 رکنی اسمبلی، وزیراعلیٰ یا میئر چیف ایگزیکٹو ہوگا، نئے نظام کیلئے تجاویز

اسلام آباد کو خودمختار یونٹ بنانے کیلیے نئے مقامی ٹیکس کی تجویز زیر غور

وفاقی وزیر نے کہا کہ اسلام آباد کو الگ صوبہ بنانے کی کوئی بات نہیں ہوئی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے کے آخر میں ذرائع نے بتایا تھا کہ اسلام آباد میں بلدیاتی نظام کے بجائے نیا نظام متعارف کرانے کی تجویز زیر غور ہے، جس کے تحت 27 رکنی اسمبلی ہوگی اور چیف ایگزیکٹیو کے لیے وزیراعلیٰ یا میئر کا عہدہ تخلیق کیا جائے گا۔

اسلام آباد میں مقامی حکومتوں سے متعلق آرڈیننس کی مدت معیاد ختم ہوگئی اور 9 جنوری 2026 کو جاری ہوئے اسلام آباد لوکل گورنمنٹ آرڈیننس کو نافذ ہوئے 240گزر گئے ہیں۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

https://www.googletagmanager.com/gtag/js?id=G-HFZSG9BN9P