جی میل، ڈاکس اور کیپ کیلئے گوگل نے اے آئی وائس فیچرز متعارف کرا دیے

گوگل نے جی میل، ڈاکس اور کیپ کے لیے آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) وائس فیچرز متعارف کرائے ہیں۔

کمپنی کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ جی میل، ڈاکس اور کیپ میں اب صارفین بات چیت پر مبنی اے آئی فیچرز استعمال کرسکیں گے۔

ان فیچرز سے صارفین ان باکس اور ڈاکومنٹس کے بارے میں سوالات پوچھ سکیں گے جبکہ دیگر تفصیلات بھی حاصل کرسکیں گے۔

کمپنی کی جانب سے ان فیچرز کا پریویو مئی 2026 میں گوگل کی آئی او کانفرنس کے موقع پر پیش کیا تھا۔

کمپنی نے ان فیچرز کو جی میل لائیو، ڈاکس لائیو اور کیپ لائیو کا نام دیا ہے۔

جی میل کے اندر سرچ باکس میں ٹائپ کرنے کی بجائے اب آپ جیمنائی پر مبنی اے اسسٹنٹ سے ان باکس میں موجود مواد کے بارے میں سوالات پوچھ سکیں گے۔

اسسٹنٹ کے ساتھ چیٹ کے دوران لائیو ٹرانسکرپٹ بھی نظر آئے گا۔

ڈاکس میں اس فیچر کو استعمال کرتے ہوئے صارفین وضاحت کرسکیں گے کہ وہ کیا تحریر کرنا چاہتے ہیں جس کے بعد اے آئی اسسٹنٹ پہلے ڈرافٹ کی تیاری میں مدد فراہم کرے گا۔

وہ جی میل، ڈرائیو، چیٹ اور ویب سے تفصیلات فراہم کرکے ڈرافٹ تیار کرسکے گا۔

جی میل لائیو فیچر گوگل اے آئی پلس، پرو اور الٹرا سبسکرائبرز کو دستیاب ہوگا۔

ڈاکس لائیو اور کیپ لائیو گوگل اے آئی پرو اور الٹرا صارفین کو دستیاب ہوں گے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

https://www.googletagmanager.com/gtag/js?id=G-HFZSG9BN9P