لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسد عمر نے کہا کہ تمام اسمبلیوں میں صوبے بنانے کے حوالے سے گفتگو ہونی چاہئے اور صوبے بنانے میں بانی پی ٹی آئی کو بھی ساتھ رکھنا چاہئے، بانی کی شمولیت کے بغیر نئے صوبوں کا تصور نہیں بنتا۔
انہوں نے کہا کہ اگر انصاف کا نظام صحیح ہوتا تو بانی کو جلد ریلیف مل جاتا، حکومت نے پی ٹی آئی کو دیورا کے ساتھ لگا دیا ہے۔
اسد عمر کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت نے کسانوں کے ساتھ اچھا نہیں کیا، اسے استعفی دینا چاہیے ، پنجاب حکومت کسانوں سے معافی مانگے۔
قبل ازیں سابق وفاقی وزیر اسد عمر عبوری ضمانت کی میعاد ختم ہونے پر انسداد دہشت گردی عدالت لاہور میں پیش ہوئے۔
