امریکی گلوکارہ و اداکارہ ڈولی پارٹن انتقال کے بعد عالمی سطح پر سب سے زیادہ اسٹریم کی جانیوالی آرٹسٹ بن گئیں۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کےمطابق ڈولی پارٹن کی موت کے بعد ان کی موسیقی نے لاکھوں پلے لسٹ میں واپسی کا راستہ تلاش کرلیا ہے۔
ڈولی پارٹن کینسر میں مبتلا تھیں اور رواں سال 25 اگست کو کینسر سے جنگ لڑتے ہوئے 80 سال کی عمر میں انتقال کرگئی تھیں۔
میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ گلوکارہ کی موت کے بعد مداحوں کی جانب سے ان کی موسیقی کو سننے میں ایک ریکارڈ اضافہ ہوا ہے، سننے والوں میں اچانک اضافے کی وجہ سے ڈولی عالمی سطح پر سب سے زیادہ اسٹریم کی جانیوالی آرٹسٹ بن گئی ہیں۔
موسیقی کا ڈیٹا فراہم کرنی والی ایک کمپنی کے مطابق ڈولی پارٹن کی وفات کے دن دنیا بھر میں ان کے آڈیو اور ویڈیو اسٹریمز کی تعداد 25 لاکھ سے بڑھ کر 3 کروڑ 50 لاکھ (35 ملین) تک پہنچ گئی تھی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق عالمی سطح پر اسٹریمز میں یہ 1280 فیصد کا زبردست اضافہ تھا۔
امریکا میں یہ اضافہ اور بھی زیادہ نمایاں رہا جہاں ایک ہی دن میں ان کی آڈیو اور ویڈیو اسٹریمز کی تعداد 1.2 ملین سے بڑھ کر 26.3 ملین ہو گئی تھی۔
