فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کا بلوچستان کی ترقی کیخلاف عوام دشمن ایجنڈا بے نقاب

تجارت کی غرض سے سرانان بلوچستان آنے والے 5 غیر مقامی مزدوروں کو فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں نے بے دردی سے شہید کر دیا۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق 5 غیر مقامی مزدور سرانان میں پھلوں کی تجارت کی غرض سے آئے تھے جنہیں فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں نے نشانہ بنایا۔

فتنہ الہندوستان کے دہشت گرد بلوچستان کا امن و امان تباہ کرکے معاشی ترقی میں رخنہ ڈالنا چاہتے ہیں۔

تجارتی سرگرمیوں، ٹرانسپورٹ اور ترقیاتی منصوبوں پر حملے بلوچستان کے عوام کو روزگار اور معاشی مواقع سے محروم کرنے کی سازش ہے۔

فتنہ الہندوستان کے دہشت گرد اس سے قبل بھی معصوم شہریوں کو نشانہ بنا کر علاقے میں خوف و ہراس پھیلانے کی مذموم کوشش کرتے رہے ہیں۔

ماہرین کے مطابق بلوچ عوام کے حقوق کے نام نہاد علمبردار دشمن کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہو کر بلوچستان کو پسماندہ رکھنا چاہتے ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ سکیورٹی فورسز کے ہاتھوں ہزیمت کے بعد بوکھلاہٹ کا شکار فتنہ الہندوستان کے دہشت گرد سافٹ ٹارگٹ کو ہدف بنا رہے ہیں۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

https://www.googletagmanager.com/gtag/js?id=G-HFZSG9BN9P