سبی: پاکستان مسلم لےگ ن کے صوبائی جنرل سےکرٹری و رکن قومی اسمبلی جمال شاہ کاکڑنے کہا ہے کہ ملک کی ترقی خوشحالی بلوچستان سے وابستہ ہے مسلم لےگ ن بلوچستان کی عوام کی ترجمانی کرتے ہوئے عوامی مسائل کے خاتمہ کےلئے فعال کردار ادا کررہی ہےں بلوچستان مےں مسلم لےگ ن روز بروز مقبول ترےن سےاسی پارٹی بن کر ابھر رہی ہےں مسلم لےگ ن و لےبر ونگ کے کارکناں کو درپےش مسئلہ مسائل کا ازالہ کرےں گے ان خےالا ت کا اظہار انہوں نے پاکستان مسلم لےگ ن لےبر ونگ کے صوبائی صدر منےر احمد مسوری بگٹی سے بات چےت کرتے ہوئے کےا اس موقع پر پاکستان مسلم لےگ ن لےبر ونگ کے صوبائی جنرل سےکرٹری خان موسیٰ خان خجک ، مےر منظور احمد مگسی مےر ظہور احمد مگسی کے علاوہ مسلم لےگ ن کے دےگر ممبران بھی موجود تھے قبل ازےن منےر احمد مسوری بگٹی نے صوبے کے ملازمےن سمےت کارکناں کو درپےش مسئلہ مسائل سے آگاہ کرنے کے ساتھ ساتھ صوبائی وزےر تعلےم کی جانب سے کارکناں کو مسلسل نظر انداز کرنے کی شکاےت بھی دےتے ہوئے کہا کہ ہمارے کارکناں پارٹی کا قےمتی اثاثہ ہے ان کو نظر انداز کرنا کسی صورت قبول نہےں کرےں گے ہمارے مسئلہ مسائل کو حل کرنے سمےت کارکناں کو نظر انداز کرنے کا نوٹس لے کر فوری طور پر ہماری شکا ےت کا ازالہ کےا جائے کستان مسلم لےگ ن کے صوبائی جنرل سےکرٹری و رکن قومی اسمبلی جمال شاہ کاکڑ کا کہنا تھا کہ مرکزی قےادت سے اس مسائل پر گفتگو کرتے ہوئے کارکناں کو درپےش مسائل کا تدارک ےقےنی بنائےں گے رکن قومی اسمبلی سےد جمال شاہ نے مزےد کہا کہ بلوچستان کی تعمےر وترقی عوام کے ساتھ ساتھ بلوچستان کی عوام کا احسا س محرومی کا خاتمہ ہماری ترجےح مےں شامل ہے بلوچستان کی ترقی عوام کی خوشحالی کے لئے پاکستان مسلم لےگ ن کے اقدامات کسی سے پوشیدہ نہےں پارٹی دن رات بلارنگ ونسل عوام کی خدمت اور عوامی مسائل کے خاتمہ کےلئے کوشاں ہے پارٹی کی مثبت پالیسیوں کے باعث بلوچستان ترقی خوشحالی کی جانب گامزن اور بلوچستان کے کئی مسائل کا خاتمہ ہوا ہے پاکستان مسلم لےگ ن کے قائد مرکزی صدرمےاں نواز شرےف وزےر اعظم مےاں شہباز شرےف مرکزی کوآر ڈی نےٹر وزےر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شرےف سمےت مرکزی وصوبائی قائدےن کی قائدانہ صلاحیتوں کے باعث کامیابی کے ساتھ بلوچستان سمےت ملک بھر کی عوام کا معےار زندگی کا بدلنے کےلئے ہر فورم پر آواز بلند کرنے کے ساتھ ساتھ عملی اقدامات بھی کررہے ہےں انہوں نے پاکستان مسلم لےگ ن عوام کی فلاح وبہبود ترقی خوشحالی کےلئے کوشاں ہے ہمارامقصد عوام کی خدمت اور ان کے معےار زندگی کا بلند کرنا ہے انہوں نے کارکناں کو ہداےات دےتے ہوئے کہا کہ وہ پارٹی کا پےغام ہر کونے مےں لے جائےں پارٹی کو مکمل فعال کرتے ہوئے عوام کی خدمت کا تسلسل برقرار رکھےں۔
You might also like

