ڈاکٹر ماہ نور ناصر کے اعزاز میں دکی کی اہم شاہراہ ان کے نام سے منسوب

کوئٹہ : وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے لیڈی ڈاکٹر ماہ نور ناصر کی بہادری، فرض شناسی اور غیر معمولی حوصلے کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے دکی کی ایک اہم شاہراہ ان کے نام سے منسوب کرنے کا اعلان کیا ہے وزیر اعلیٰ بلوچستان کی ہدایت پر محکمہ بلدیات و دیہی ترقی نے دکی میں متعلقہ سڑک کو “ڈاکٹر ماہ نور ناصر روڈ” کے نام سے منسوب کرنے کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ ڈاکٹر ماہ نور ناصر نے مشکل حالات میں جس جرات، عزم اور فرض شناسی کا مظاہرہ کیا، وہ قابل تحسین ہے۔ ان کی بہادری نہ صرف بلوچستان بلکہ ملک بھر کی خواتین اور نوجوانوں کے لیے ایک قابل فخر مثال ہے انہوں نے کہا کہ معاشرے میں بہادری، انسانیت اور فرض شناسی کی عملی مثال قائم کرنے والے افراد کی خدمات کو سراہنا حکومت کی ذمہ داری ہے۔ ڈاکٹر ماہ نور ناصر کے نام سے شاہراہ منسوب کرنا ان کی خدمات اور حوصلے کا اعتراف اور ایسے کرداروں کی حوصلہ افزائی کی ایک علامتی کوشش ہے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ بلوچستان کی بیٹیاں ہر شعبے میں اپنی صلاحیت، عزم اور بہادری کا لوہا منوا رہی ہیں۔ صوبائی حکومت ایسے باہمت افراد کی حوصلہ افزائی اور ان کی خدمات کو قومی سطح پر اجاگر کرنے کے لیے اپنا کردار جاری رکھے گی۔ میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ ڈاکٹر ماہ نور ناصر کی جرات اور فرض شناسی نوجوان نسل کے لیے ایک مثبت پیغام ہے کہ مشکل ترین حالات میں بھی حوصلہ، انسانیت اور ذمہ داری کا دامن ہاتھ سے نہیں چھوڑنا چاہیے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More

https://www.googletagmanager.com/gtag/js?id=G-HFZSG9BN9P