بیرسٹر گوہر کے یو اے ای ویزا والے اعتراض پر جواب دیتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ یو اے ای میں بارہ چودہ سال رہا ہوں، میں جانتا ہوں وہاں پاکستانیوں کے ساتھ جو ہورہا ہے، اسی نوے فیصد وہ لوگ ہیں جن لوگوں نے حالیہ جنگ میں فریق بننے کی کوشش کی، جب آپ کسی ملک میں رہ کر اسی کے خلاف فریق بنیں گے تو وہ ردعمل تو دے گا۔
کل ایوان کو مکہ معاہدے پر بریفنگ دی جائے گی، خواجہ آصف
خواجہ آصف نے کہا کہ مکہ امن معاہدے میں جو چیزیں سامنے لائی جاسکتی ہیں اس پر ایوان کو بریف کیا جائے گا، مکہ امن معاہدے پر آج تیاری کروں گا، کل ایوان کو مکہ امن معاہدے پر بریفنگ کے لیے تیار ہیں۔
بعدازاں خواجہ آصف اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی کی نشست پر چلے گئے، وزیر دفاع خواجہ آصف کی اپوزیشن لیڈ

