چین کے شہر تیانجن کے ریلوے سٹیشن پرروبوٹس نے مسافروں کی رہنمائی شروع کر دی ہے۔
ان روبوٹس کو فی الحال حقیقی ماحول میں ٹیسٹ کیا جا رہا ہے تاکہ خدمات کو مزید مؤثر اور مسافروں کے سفر کو آسان بنایا جا سکے، ریلوے سٹیشن پر آنے والے مسافر ان روبوٹس سے بات چیت کرتے اور ان کی صلاحیتوں کا مشاہدہ کرتے دکھائی دیتے ہیں۔
یہ تجربہ شہری ٹرانسپورٹ میں مصنوعی ذہانت اور روبوٹکس کے بڑھتے ہوئے کردار کی ایک جھلک ہے، جہاں مستقبل کا سفر شاید صرف تیز نہیں بلکہ زیادہ سمارٹ بھی ہو۔
10 سے زیادہ روبوٹس کو مسافروں کی حقیقی آمدورفت کے دوران آزمایا جا رہا ہے۔ ان روبوٹس کو پانچ شعبوں میں آزمایا جا رہا ہے جن میں صفائی، معلومات کی فراہمی، معائنہ اور سکیورٹی گشت، سکیورٹی جانچ میں معاونت اور خریداری میں رہنمائی شامل ہیں۔
سٹیشن پر مسافروں کو ان روبوٹس کے ساتھ بات چیت کرتے دیکھا گیا، روبوٹس کو حقیقی ماحول سے ہم آہنگ بنانے کی آزمائش جاری ہے تاکہ شہر کے ریل ٹرانزٹ نظام میں خدمات کی کارکردگی بہتر بنائی جا سکے اور مسافروں کو زیادہ بہتر سہولت فراہم کی جا سکے۔
یہ منصوبہ شہری پبلک ٹرانسپورٹ میں مصنوعی ذہانت اور روبوٹکس کے استعمال کی جانب ایک اہم پیش رفت ہے، جب کہ تیانجن بہتر اور ذہین سفری سہولتوں کی تلاش جاری رکھے ہوئے ہے۔

