لورالائی ( آن لائن) کمشنر لورالائی ڈویژن ولی محمد بڑیچ اور ضلعی انتظامیہ کی ہدایات پر چیف آفیسر میونسپل کمیٹی لورالائی محب اللہ بلوچ کی نگرانی میں شہر بھر میں صفائی کا بھرپور آپریشن جاری ہے۔میونسپل کمیٹی کے عملہ صفائی کی جانب سے ٹریکٹر ٹرالی اور سوزوکی کے ذریعے شہر کے مختلف علاقوں، بازاروں، اہم شاہراہوں، چوکوں اور گلی محلوں سے کچرا اٹھانے کے ساتھ ساتھ نالیوں اور مین ہولز کی صفائی کا عمل بھی تسلسل کے ساتھ جاری رکھا جا رہا ہے۔اس سلسلے میں سپروائزر عجب خان کی نگرانی میں باگڑی میدان اور المقیم اسکول زون میں نالی کی صفائی کی گئی، جبکہ سپروائزر باران کی نگرانی میں کباڑی بازار، مولوی آغا محمد صاحب مسجد زون میں نالی کی صفائی کا عمل مکمل کیا گیا۔اسی طرح سپروائزر سلیم داد کی نگرانی میں گائنی وارڈ اور ایمرجنسی وارڈ کے مین ہولز پر ڈھکن رکھے گئے، جبکہ ٹیچنگ ہسپتال کی نالی کے کھلے مین ہول پر بھی ڈھکن نصب کر دیے گئے، تاکہ شہریوں اور مریضوں کو کسی ممکنہ حادثے سے محفوظ رکھا جا سکے۔چیف آفیسر میونسپل کمیٹی محب اللہ بلوچ نے صفائی عملے کو ہدایت کی ہے کہ شہر کے تمام علاقوں میں صفائی کے عمل کو مزید مثر بنایا جائے اور عوامی شکایات کا فوری ازالہ یقینی بنایا جائے۔انہوں نے کہا کہ صاف ستھرا اور خوبصورت ماحول شہریوں کا بنیادی حق ہے، اس مقصد کے لیے میونسپل کمیٹی دستیاب وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے صفائی کے نظام کو مزید بہتر بنا رہی ہے۔ شہر کو صاف ستھرا رکھنے اور شہریوں کو بہتر ماحول فراہم کرنے کے لیے صفائی آپریشن بلا تعطل جاری رکھا جائے گا۔انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ صفائی کے عملے سے تعاون کریں، کچرا مقررہ مقامات پر پھینکیں اور شہر کو صاف رکھنے میں اپنا ذمہ دارانہ کردار ادا کریں۔میونسپل کمیٹی حکام کے مطابق لورالائی شہر میں صفائی ستھرائی کا عمل باقاعدگی سے جاری رہے گا تاکہ شہر کو صاف، ستھرا اور خوبصورت بنانے کے ساتھ شہریوں کو صحت مند اور بہتر ماحول فراہم کیا جا سکے۔
You might also like

