دالبندین اور گرد ونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے

کوئٹہ:د البندین اور گرد ونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ۔ زلزلہ پیمامرکز کے مطابق ہفتہ کی صبح 9بجکر 2منٹ پر دالبندین اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جن کی شدت ریکٹر اسکیل پر 4ریکارڈ کی گئی جبکہ زمین میں اس کی گہرائی 35کلو میٹر تھی۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز دالبندین سے 100کلو میٹر جنوب مغرب میں تھا ۔زلزلے کے نتیجے میں کسی قسم کے جانی و مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More

https://www.googletagmanager.com/gtag/js?id=G-HFZSG9BN9P