ضیالانگو نے کہا کہ دہشتگردوں نے بلوچ روایات کو توڑا، ہمیں اپنے مستقبل کے متعلق سوچنا ہوگا، دہشتگردوں میں بلوچ نہیں بلکہ بھارت کا ڈی این اے ہے۔
وزیر داخلہ بلوچستان نے کہا کہ افغانستان اور ہندوستان کا ڈی این اے ایک ہے، دہشتگردوں کی لیڈرشپ ہندوستان کی گرفت میں ہے، دہشتگرد افغانستان کی گرفت میں ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بلوچ قوم دہشتگردوں کے بہکاوے میں نہ آئے، دہشتگرد خواتین اور بچوں کو ڈھال بنا کر استعمال کررہے ہیں، یہ کوئی آزادی یا حقوق کی جنگ نہیں لڑ رہے۔

