سٹاک مارکیٹ میں شدید مندی، انڈیکس ایک لاکھ 80 ہزار پوائنٹس کی حد بھی کھو بیٹھا

کاروباری ہفتے کے دوسرے روز کاروبار کے آغاز پر ہی سٹاک ایکسچینج میں مندی دیکھنے میں آئی، 1000 سے زائد پوائنٹس کی کمی کے ساتھ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 80 ہزار 76 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا۔

ٹریڈنگ کے دوران سٹاک مارکیٹ میں مندی کا رجحان برقرار رہا جس کے باعث کاروباری روز کے اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس 1463 پوائنٹس کمی کیساتھ ایک لاکھ 79 ہزار 846 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔

 

واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری دن کے اختتام پر سٹاک ایکسچینج میں ہنڈرڈ انڈیکس 119 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ ایک لاکھ 81 ہزار 310 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More

https://www.googletagmanager.com/gtag/js?id=G-HFZSG9BN9P