خوشدل شاہ کا پاکستان کرکٹ چھوڑنے پر بیان سامنے آگیا

تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر خوشدل شاہ کی پاکستان کرکٹ چھوڑ کر امریکا کی جانب سے کھیلنے کی خبریں گردش کر رہی ہیں۔

تاہم اب خوشدل شاہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری پیغام میں ان افواہوں کو جھوٹی اور من گھڑت قرار دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ میرے پاکستان کرکٹ چھوڑنے کی جھوٹی خبریں گردش کر رہی ہیں، پاکستان میرا گھر ہے اور اپنے ملک کی نمائندگی ہمیشہ میری اولین ترجیح اور سب سے بڑا اعزاز رہا ہے۔

 

خوشدل شاہ کا کہنا تھا کہ برائے مہربانی ان کے بنیاد افواہوں پر یقین نہ کریں، پاکستان کرکٹ سے میری وابستگی میں کبھی تبدیلی نہیں آئی اور نہ آئے گی

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More

https://www.googletagmanager.com/gtag/js?id=G-HFZSG9BN9P