امریکی نائب صدر کا ایران کے ساتھ مذاکرات میں پیشرفت کا دعویٰ

امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان جاری مذاکرات میں پیشرفت ہوئی ہے۔

ایک بیان میں جے ڈی وینس نے کہا کہ امریکا ایران تنازع ابھی اختتام تک نہیں پہنچا، امریکا سفارتی، معاشی اور فوجی ذرائع استعمال کر رہا ہے۔

 

ان کا کہنا تھا کہ ایران کو شدید نقصان پہنچ رہا ہے اور وہ تنازع ختم کرنا چاہتا ہے، لیکن ایران امریکی شرائط پوری کرنے کے قابل ہے یا نہیں، اس کا فیصلہ ہونا باقی ہے۔

 

امریکی نائب صدر کا مزید کہنا تھا کہ آبنائے ہرمز کے راستے زیادہ سے زیادہ تیل اور گیس کی ترسیل ایران کے ساتھ مذاکرات کا اہم موضوع ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More

https://www.googletagmanager.com/gtag/js?id=G-HFZSG9BN9P