خواجہ آصف کا محسن نقوی کو پی سی بی میں ’’انقلاب‘‘ لانے کا مشورہ

وزیر دفاع خواجہ آصف نے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کو پی سی بی میں انقلاب لانے کا مشورہ دے دیا۔ سماجی رابطے کی سائٹ ’’ایکس‘‘ پر پیغام جاری کرتے ہوئے وزیر دفاع نے کہا کہ نقوی صاحب سسٹم بتدریج بہتر ہو رہے ہوتے ہیں اور ہونے بھی چاہییں۔

خواجہ آصف نے مشورہ دیا کہ نمونے کے طور پر پی سی بی میں کوئی انقلاب لائیں کیونکہ کرکٹ کے شائقین پی سی بی کی پرفارمنس سے کوئی اتنے مطمئن نہیں۔ وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ پی سی بی میں تو اقتدار کُل آپ کے پاس ہے، نہ وزیر اعظم ہے، نہ پارلیمنٹ ہے اور نہ کوئی فرسودہ سیاسی نظام رکاوٹ ہے۔ واضح رہے کہ چند روز قبل وزیر داخلہ نے اپنے خطاب کہا کہ تھا کہ ملک کا موجودہ سسٹم تباہ ہوچکا ہے اور اس کے لیے ہمیں کچھ سوچنا پڑے گا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More

https://www.googletagmanager.com/gtag/js?id=G-HFZSG9BN9P