برطانوی ادارے کے مطابق آج اسے اطلاع موصول ہوئی کہ عمان کے خصب سے تقریباً 34 کلومیٹر شمال مشرق میں ایک آئل ٹینکر کے کپتان نے اپنے جہاز کے قریب پانی کا ایک بڑا چھینٹا اٹھنے اور دھماکے کی آواز سننے کی اطلاع دی۔
میری ٹائم ٹریڈ آپریشنز اتھارٹی کا کہنا ہے کہ اب تک جہاز کو کسی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
اس سے قبل بھی برطانوی میری ٹائم ٹریڈ آپریشنز اتھارٹی نے بتایا کہ عمان کے علاقے لیما سے تقریباً 20 کلومیٹر شمال مشرق میں ایک آئل ٹینکر کو نامعلوم سمت سے ایک پروجیکٹائل سے نشانہ بنایا گیا ہے۔
ایران اور عمان کے اطراف سمندری حدود میں حالیہ دنوں میں کشیدگی میں اضافہ ہوا ہے، جبکہ گزشتہ چند ہفتوں کے دوران خلیجِ عمان اور آبنائے ہرمز کے قریب متعدد تجارتی جہازوں کو حملوں کا نشانہ بنایا جا چکا ہے۔
دوسری جانب ایران نے آبنائے ہرمز سے گزرنے والی بحری آمدورفت پر پابندیاں عائد کر رکھی ہیں، جبکہ امریکہ نے بھی خطے میں بحری افواج تعینات کی ہیں، واشنگٹن کا کہنا ہے کہ یہ اقدامات جہاز رانی کی آزادی برقرار رکھنے کے لیے کیے جا رہے ہیں۔
