’’مسلسل 5 اوورز، پانچوں میڈن اور 5 وکٹیں‘‘ کرکٹ کی 150 سالہ تاریخ کا منفرد ریکارڈ بن گیا

ٹاروبا : پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان کھیلے جا رہے ٹیسٹ میچ میں کرکٹ کی تقریباً 150 سالہ تاریخ کا منفرد ریکارڈ بن گیا ہے۔

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ ٹاروبا میں جاری ہے، جس میں کرکٹ کی تقریباً 150 سالہ تاریخ کا منفرد ریکارڈ بن گیا ہے اور یہ ریکارڈ میزبان بولر جسٹن گریوز نے اپنے نام کیا ہے۔

پاکستان ٹیم اپنی پہلی اننگ میں 282 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی، قومی ٹیم کو یہاں تک محدود کرنے کا سہرا ویسٹ انڈیز کے فاسٹ بولر گریوز کے سر جاتا ہے، جنہوں نے پانچ پاکستانی بلے بازوں کو پویلین بھیجا۔

یہ نہ صرف ان کی ایک ٹیسٹ اننگ میں پہلی بار پانچ وکٹوں کا کارنامہ تھا بلکہ اس کے ساتھ ہی جسٹن گریوز نے وہ منفرد ریکارڈ بنا لیا، جو کرکٹ کی دستیاب تقریباً 150 سالہ تاریخ میں آج تک کوئی نہیں بنا سکا۔

اس میچ میں 32 سالہ جسٹن گریوز نے نپی تلی بولنگ کرتے ہوئے صرف 27 رنز دے کر پانچ وکٹیں حاصل کیں۔

تاہم ان وکٹوں کی خاص بات یہ تھی کہ انہوں نے مسلسل پانچ میڈن اوور کرائے اور ان اوورز میں ہر اوور میں ایک وکٹ اڑائی۔

 

گریوز نے سب سے پہلے شان مسعود کی اہم وکٹ حاصل کی۔ اس کے بعد مسلسل پانچ اوورز میں بغیر کوئی رن دیے عامر جمال، علی عثمان، محمد رضوان اور وقفے کے بعد محمد عباس کو آؤٹ کر کے پاکستان کی بیٹنگ لائن کو تہس نہس کر دیا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More

https://www.googletagmanager.com/gtag/js?id=G-HFZSG9BN9P