المی شہرت پرتگالی ییافتہ فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو اب میدان کے ساتھ ہالی ووڈ میں بھی جگمگائیں گے۔
کرسٹیانو رونالڈو گوکہ حالیہ ورلڈ کپ میں نمایاں کارکردگی نہ دکھا سکے اور نہ ہی اپنی ٹیم پرتگال کو ورلڈ کپ جتوانے کا خواب حقیقت بنا سکے، لیکن ان کی شہرت کا ڈنکا آج بھی چار سو بج رہا ہے۔
فٹبال کے میدان میں شہرت کے جھنڈے گاڑنے کے اب اسٹار فٹبالر نے دنیا میں شہرت کی سب سے چکا چوند دنیا ہالی ووڈ کا رخ کر لیا ہے اور جلد وہ ایک ڈرامے میں جلوہ گر ہو رہے ہیں۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق رونالڈو اس ٹی وی سیریز میں نہ صرف اداکاری کے جوہر دکھائیں گے بلکہ وہ اس کے ایگزیکٹو پروڈیوسر بھی ہوں گے۔
النصر کے کپتان کی پہلی اسکرپٹڈ ٹی وی سیریز ’ڈے ونز‘ رونالڈو کی مشترکہ پروڈکشن کمپنی ’یو آر-مارو اسٹوڈیوز‘ تیار کر رہی ہے جسے انہوں نے معروف ہدایت کار میتھیو وان کے ساتھ مل کر قائم کیا تھا۔
اس ڈرامے کی کاسٹ میں سابق فرانسیسی اسٹار تھیری ہنری، اداکار ڈیمین لیوس، برطانوی ریپر ڈیو اور اداکارہ کارلوٹا بنات شامل ہیں۔
اس ڈرامے کا مرکزی خیال فٹبال پر مبنی ہے اور کہانی ایک فرضی فٹبال ایجنٹ اسٹینلے ڈالٹن کے گرد گھومتی ہے جو جدید فٹبال کی چمک دمک کے پیچھے چھپی طاقت کی سیاست اور سخت مقابلے کا سامنا کرتا ہے۔
رونالڈو کے شائقین کے لیے اچھی خبر یہ ہے کہ اس ڈرامے کی شوٹنگ کا آغاز ہو چکا ہے اور شمال مغربی لندن میں جاری ہے۔
