اوستہ محمد (نامہ نگار حنیف بلوچ)پاکستان پیپلز پارٹی خواتین ونگ کی مرکزی صدر، صدرِ مملکت آصف علی زرداری کی ہمشیرہ اور رکن سندھ اسمبلی فریال تالپور نے کہا ہے کہ پاکستان کی ترقی اور خوشحالی میں بلوچستان کو کلیدی حیثیت حاصل ہے اور ملک کی ترقی کی راہیں بلوچستان سے ہو کر گزرتی ہیں۔ نصیر اباد ڈویڑن پیپلز پارٹی کا مضبوط قلعہ ہے بلوچستان میں دہشت گردی کے واقعات کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے دہشت گردوں کے ساتھ کوئی رعایت نہیں کی جائے گی ان خیالات کا اظہار فریال تالپور نے بلوچستان سے ائے ہوئے پیپلز پارٹی کے رہنما معروف شخصیت صاحبزادہ سلیمان سلطان سے ملاقات کے موقع پر مشرق سے بات چیت کرتے ہوئے کہا فریال تالپور نے کہا کہ دہشت گرد عناصر ملک کے امن اور استحکام کو نقصان پہنچانا چاہتے ہیں، تاہم ریاستی ادارے اور عوام متحد ہو کر ان کے ناپاک عزائم کو ناکام بنائیں گے۔ بلوچستان میں امن و امان کے قیام اور دہشت گردی کے خاتمے کے لیے سیکیورٹی ادارے اپنی ذمہ داریاں بھرپور انداز میں ادا کر رہے ہیں۔ پاک فوج اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ملک کے دفاع اور امن کے لیے لازوال قربانیاں دی ہیں، جنہیں پوری قوم قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاک فوج قوم کا فخر ہے اور بلوچستان کے امن و استحکام کے لیے اس کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی فریال تالپور نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے ہمیشہ وفاق کی مضبوطی، جمہوری اقدار کے فروغ اور بلوچستان کی ترقی کو اپنی ترجیحات میں شامل رکھا ہے۔ پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں بلوچستان کے عوام کی محرومیوں کے خاتمے، بنیادی سہولیات کی فراہمی، نوجوانوں کے لیے روزگار کے مواقع پیدا کرنے اور ترقیاتی منصوبوں پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے عوام محب وطن ہیں اور انہوں نے ہمیشہ پاکستان کی سلامتی، استحکام اور دفاع کے لیے قربانیاں دی ہیں۔ حکومت صوبے میں دیرپا امن، ترقی اور خوشحالی کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لا رہی ہے تاکہ عوام کو بہتر مستقبل فراہم کیا جا سکے۔اس موقع پر صاحبزادہ سلمان سلطان نے فریال تالپور کا شکریہ ادا کرتے ہوئے بلوچستان کے مسائل، عوامی مشکلات اور پارٹی تنظیمی امور سے متعلق آگاہ کیا۔اور اوستا محمد انے کی دعوت دی انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان کے عوام کی خدمت، امن کے قیام اور صوبے کی ترقی کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھے گی۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی کے کارکنان پارٹی میں ریڈ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں کارکنوں کے مسائل ترجیح بنیادوں پر حل کیے جائیں گے اور انشائ اللہ جلد اوستہ محمد اور نصیراباد ڈویڑن کا دورہ کروں گی
You might also like
