بلوچستان کے آبی حقوق کیلئے 18 جولائی کو سکھر بیراج پر دھرنا، زمینداروں کا بڑا قافلہ روانہ ہوگا

اوستہ محمد : بلوچستان میں زرعی پانی کی شدید قلت، کھیرتھر کینال اور اس کی ذیلی شاخوں میں پانی کی عدم فراہمی کے خلاف ہاری آبادگار اتحاد سندھ و بلوچستان کی جانب سے 18 جولائی کو سکھر بیراج پر احتجاجی دھرنے میں شرکت کے لیے بلوچستان سے زمینداروں کا بڑا قافلہ روانہ ہوگا۔ہاری آبادگار اتحاد سندھ و بلوچستان کے رہنماں میر حسن خان شہلانی، میر خالد خان جمالی، میر عمران خان جمالی، میر عنایت اللہ خان جتک اور میر دودا خان جتک نے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ بلوچستان اور سندھ کے ہزاروں زمیندار سکھر بیراج پر سندھ حکومت اور محکمہ ایریگیشن سندھ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ اور دھرنا دیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت مبینہ طور پر بلوچستان کے حصے کا پانی روک رہی ہے، جس کے باعث کھیرتھر کینال اور اس کی ذیلی شاخیں خشک ہو چکی ہیں جبکہ لاکھوں ایکڑ زرعی اراضی بنجر ہونے کے خطرے سے دوچار ہے۔رہنماں نے اعلان کیا کہ مطالبات کی منظوری تک احتجاج جاری رکھا جائے گا۔ انہوں نے بلوچستان اور سندھ کے زمینداروں، کسانوں، مزدور تنظیموں، سیاسی، سماجی اور کاروباری حلقوں سے اپیل کی کہ وہ 18 جولائی کی صبح 8 بجے میر غازی خان پندرانی پٹرول پمپ اور 9 بجے لاکھٹی پٹرول پمپ پر پہنچیں، جہاں سے قافلے شہدادکوٹ بائی پاس کے راستے سندھ کے آبادگاروں کے ہمراہ سکھر روانہ ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ زرعی معیشت کو تباہی سے بچانے اور بلوچستان کے آبی حقوق کے حصول کے لیے اس احتجاج میں بھرپور شرکت وقت کی اہم ضرورت ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More

https://www.googletagmanager.com/gtag/js?id=G-HFZSG9BN9P