خضدار (آن لائن) خضدار میں جدید طرز کی لائبریری کا افتتاح ویران عمارت علمی انقلاب بن گئی کمشنر قلات نے ایسا ہیرا تراشا ہے کہ شاہراہ سے گزرنے والا ہر شہری اب وہاں سے علم کی خوشبو محسوس کرتا ہے۔علم و ادب کے فروغ کی جانب ایک تاریخی قدم اٹھاتے ہوئے خضدار میں نیشنل ہائی سے منسلک ڈی پی سی کے احاطے میں جدید سہولیات سے آراستہ شہید عثمان عاشق کے نام سے منسوب لائبریری کا باقاعدہ افتتاح کر دیا گیا۔ کمشنر قلات ڈویژن ڈاکٹر طفیل بلوچ نے ڈپٹی کمشنر خضدار عبدالرزاق ساسولی ایس ایس پی خضدار دوستین دشتی اور دیگر ضلعی حکام کے ہمراہ تختی کی نقاب کشائی کر کے لائبریری کا افتتاح کردیا ۔افتتاحی تقریب میں آفیسرز اور شہر کی شخصیات موجود تھیں ۔ ہر چہرے پر خوشی اور امید کے آثار نمایاں تھے کیونکہ ایک ایسا علمی منصوبہ متعارف کرایا گیا ہے جو علمی باب بنے گا تاریخ بنے گی اور نئی نسل کی امیدوں کی کا محور بنے گا ۔اس منصوبے کی سب سے منفرد بات یہ ہے کہ جس عمارت کو لائبریری میں تبدیل کیا گیا ہے وہ 1994 سے غیر آباد اور ویران پڑی تھی ل۔ کمشنر قلات ڈویژن کی بلند و بالا سوچ اور ضلعی انتظامیہ کی دلچسپی نے اس خستہ حال بلڈنگ کو مکمل طور پر بحال کر کے اسے علم کا گہوارہ بنا دیا ہے۔ ان کی تعمیری سوچ نے اس عمارت میں ایسا ہیرا تراشا ہے کہ اب شاہراہ سے گزرتے ہوئے ہر شہری یہاں علم و کتاب کی خوشبو محسوس کرتے ہوئے گزرے گا ۔ بولان مائننگ انٹرپرائزز خضدار بی ایم ای نے نہ صرف اس کی عمارت تعمیر کی تھی بلکہ اب اسے جدید سولر سسٹم سے بھی لیس کر دیا ہے۔ سولر سسٹم کی بدولت اب لوڈشیڈنگ اور برقی قلت کے باوجود طلبہ کو بلاتعطل مطالعے کا موقع ملے گا۔یہ اقدام بی ایس ڈی آئی کے تحت وسائل کے استعمال کی بہترین مثال ہے۔ یہ لائبریری مسابقتی امتحانات کی تیاری کیلئے ایک نعمت سے کم نہیں۔ CSS٬ PMS٬ NTS اور دیگر ٹیسٹوں کی کتابیں، آن لائن ڈیٹا بیس اور خاموش مطالعے کا ماحول طلبہ کو گھر بیٹھے وہ سہولیات فراہم کرے گا جو پہلے صرف بڑے شہروں میں میسر تھیں۔لائبریری میں مرد و خواتین کیلئے علیحدہ مطالعہ ہالز، ریسرچ روم، کانفرنس ہال اور ڈیجیٹل سیکشن قائم کیے گئے ہیں۔ جدید کمپیوٹرز اور تیز رفتار انٹرنیٹ کی سہولت سے طلبہ دنیا بھر کی یونیورسٹیوں کے ریسرچ پیپرز تک رسائی حاصل کر سکیں گے۔ خضدار کے علمی و ادبی حلقوں نے اس اقدام کو بے حد سراہا ہے۔ لائبریری کی افتتاحی تقریب میں موجود مہمانان اور پروفیسرز اور اساتذہ کا کہنا ہے کہ یہ لائبریری خضدار کے ذہین مگر وسائل سے محروم طلبہ کیلئے ایک نئی امید کی کرن ہے۔ ان کا ماننا ہے کہ اس سے علاقے میں تعلیمی معیار بہتر ہوگا اور مقابلے کا رجحان بڑھے گا۔شہریوں نے کمشنر قلات اور ڈپٹی کمشنر خضدار کے ویژن کو اعلیٰ اور تعمیری سوچ قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ اس طرح کے منصوبے ہی نوجوانوں کو منفی سرگرمیوں سے دور رکھ کر انہیں تعمیر و ترقی کی طرف راغب کرتے ہیں۔کمشنر قلات ڈویژن ڈاکٹر طفیل بلوچ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ لائبریری صرف ایک عمارت نہیں بلکہ خضدار کیلئے علمی انقلاب کا آغاز ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج کے دور میں علم تک رسائی ہی ترقی کی ضمانت ہے اور یہ لائبریری نوجوانوں کو وہ پلیٹ فارم دے گی جہاں وہ عالمی معیار کے مطالعہ سے روشناس ہونگے۔انہوں نے بتایا کہ لائبریری کو جدید ترین ڈیزائن، انٹرنیٹ، کمپیوٹرز اور ریسرچ میٹریل سے آراستہ کیا گیا ہے۔ڈپٹی کمشنر خضدار عبدالرزاق ساسولی نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح نوجوانوں کو تعلیمی سہولیات فراہم کرنا ہے۔اس طرز کی لائبریری کی مثال پورے ریجن میں نہیں ملتی۔ دیکھنے والا ہر شخص اس شاہکار کو دیکھ کر دنگ رہ جاتا ہے۔ افتتاحی تقریب میں ایس ایس پی خضدار دوستی دشتی اسسٹنٹ کمشنر وڈھ علی اکبر مزارزئی اے ڈی سی جنرل علم دین اسسٹنٹ کمشنر خضدار عبدالحفیظ کاکڑ اسسٹنٹ کمشنر نال عبداللہ جان اسسٹنٹ کمشنر زہری روزین جمالی ایجوکیشن آفیسر عابد بلوچ ایگزیکٹو آفیسرز قاضی عتیق انجینئر سلیم رزاق عمرانی انجینیر لیاقت علی ایم ایس ایس خضدار ہاسپیٹل آل پارٹیز شہری ایکشن کمیٹی خضدار کے صدر بشیر احمد جتک عبدالحمید بلوچ ٹھیکیدار نواز حمید اللہ سمیت لائبری اسٹاف اور دیگر موجود تھے۔ یاد رہے کہ بولان مائننگ انٹرپرائزز خضدار بی ایم ای نے نہ صرف اس کی عمارت تعمیر کی تھی بلکہ اب اسے جدید سولر سسٹم سے بھی لیس کر دیا ہے۔ سولر سسٹم کی بدولت اب لوڈشیڈنگ اور برقی قلت کے باوجود طلبہ کو بلاتعطل مطالعے کا موقع ملے گا۔
You might also like
