ٹیلر سوئفٹ کی شاہانہ شادی کی سیکیورٹی پر کتنا خرچہ ہوا؟

امریکا کے شہر نیو یارک سٹی کے میئر ظہران ممدانی نے امریکی گلوکارہ  ٹیلر سوئفٹ اور ٹریوس کیلسی کی شادی کی تقریب کی سیکیورٹی پر آنے والے اخراجات کی تفصیلات بتا دیں۔

ظہران ممدانی نے پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ ٹیلر سوئفٹ نے نیویارک میں واقع میڈیسن اسکوائر گارڈن میں ہونے والی شادی کی تقریبات کے لیے 1 لاکھ 60 ہزار ڈالرز سے زائد رقم ادا کی۔

اُنہوں نے بتایا کہ یہ ادائیگی تقریب کے پرمٹ اور پولیس کی اضافی خدمات کے لیے کی گئی یعنی شہر پر کسی قسم کا اضافی مالی بوجھ نہیں آیا۔

بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ٹیلر سوئفٹ کی شادی کی تقریب نہایت سخت سیکیورٹی میں منعقد ہوئی۔

شادی کی تقریب کے وینیو کے اطراف کی سڑکیں بند کر دی گئی تھیں اور وہاں پر پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی تھی۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

https://www.googletagmanager.com/gtag/js?id=G-HFZSG9BN9P